حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شیعہ علمائے کرام کے خلاف ظالمانہ عدالتی فیصلے کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں شدید عوامی احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
بحرین کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جن میں مظاہرین نے علمائے کرام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری عدالتی کارروائیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں اتوار کی شب بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی رہائش گاہ کے سامنے، علاقے الدراز میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوا۔ اسی طرح مقدمے کی سماعت کے روز علی الصبح علاقے المالکیہ کی مرکزی شاہراہ کے وسط میں مظاہرین نے آگ لگا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
علمائے کرام کے خلاف عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد عوامی غم و غصہ میں مزید شدت آگئی۔ بحرینی عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے اور بحرین کے حکمران حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے علمائے دین سے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور ان کے خلاف عدالتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔










آپ کا تبصرہ